پنجاب میں 7 جون سے اسکولز مکمل طور پر کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پنجاب بھر میں نجی و سرکاری اسکولز 7 جون سے مکمل کھل جائیں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں میں پہلی سے نویں جماعت تک کلاسز کا آغاز 7 جون سے ہوگا اور کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ کوئی طالب علم لگا تار 2 دن اسکول نہیں آئے گا، کلاسز کے دوران کورونا ایس اوپیز پر عمدرآمد لازمی ہوگا۔

واضح رہےکہ پنجاب میں میٹرک اور انٹر کی کلاسز پہلے ہی 31 مئی سے کھل چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں