کوئٹہ: بچوں کو قبرستان سے ملنے والا دستی بم پھٹ گیا، 3 بچے جاں بحق

کوئٹہ: خروٹ آباد میں دستی بم کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دستی بم پھٹنے کا واقعہ نواحی علاقے خروٹ آباد کی کلی بادیزئی میں پیش آیا جہاں بچوں کو قریبی قبرستان میں کھیلتے وقت ایک دستی بم ملا جو بعد ازاں وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے تین بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے جب کہ واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے

پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں