لاہور: نواں کوٹ میں ایک شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے 15 سالہ سوتیلے بیٹے کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق نواں کوٹ میں بلال عرف بلا نے دوسری شادی کر رکھی تھی اور دوسری بیوی سے جھگڑا ہوا تو خاتون کے پہلے شوہر سے 15 سالہ بیٹے فاروق نے مداخلت کی جس پر مشتعل ہو کربلال نےفائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے نتیجے میں فاروق زخمی ہو گیا اور اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔
پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔