میمز والی پوسٹ کسی کیلئے نہیں تھی، عاصم اظہر کی وضاحت

گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ ہانیہ عامر والے معاملے سے متعلق انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرکے صارفین کو وضاحت دی ہے۔

گزشتہ چند روز سے اداکارہ ہانیہ عامر کو مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم عاصم نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس کو لوگوں نے ہانیہ والے معاملے سے منسلک کردیا تھا۔

اُس ٹوئٹ کے بعد عاصم اظہر ہانیہ کے مداحوں کی تنقید کی زد میں آگئے جس کے بعد انہوں نے ایک وضاحتی اسٹوری شیئر کی۔

عاصم کا کہنا تھا کہ اب بات یہاں آہی گئی ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال سے کہاں تھے وہ سب لوگ جب ہر چیز مجھے کہی جارہی تھی، لوگوں کا جہاں بس چل رہا تھا مجھے وہاں گھسیٹ رہے تھے۔

گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ میں ڈیڑھ سال سے خاموش تھا اور اب میری ایک پوسٹ سے سب کے جذبات مجروح ہوگئے جو اصل میں کسی کیلئے نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے میں بہت خوش ہوں اور اپنے کام سے کام رکھتا ہوں، اپنی فیملی کو خوش رکھنے کے ساتھ اچھا میوزک بنا رہا ہوں، مجھے یاد ہے جب پوری دنیا میرے مزے لے رہی تھی اس وقت میرے حق میں کوئی نہیں بولا۔

عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ میری پوسٹ کے نیچے ہر طرح کے کمنٹس کیے جارہے تھے، مجھے پر میمز بن رہے تھے، میرے حوالے سے لائیو سیشن میں باتیں بھی کررہے تھے اب سب کچھ کرکے مظلوم بن رہے ہیں؟ دوغلے پن کی بھی حد ہوتی ہے۔

گلوکار نے آخر میں کہا کہ آج سے یہ معاملہ ختم، پہلے بھی ختم تھا لیکن کچھ لوگوں کو بتانا ضروری ہے کہ انسان کی سننے کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، اگر آپ انسان ہیں تو میں بھی انسان ہوں۔

خیال رہے کہ ماضی میں اداکارہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر آپس میں گہرے دوست تھے اور دونوں کی شادی کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں