رواں سال سمندر پارپاکستانیوں کی بھیجی گئی رقوم کُل برآمدات سے زیادہ ہوں گی، حماد اظہر

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم ملک کی کُل برآمدات سے زیادہ ہوں گی۔

اپنی ٹوئٹ میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کی اکثر قیادت، کاروبار اور اولاد سمندر پار ہے پھر بھی انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی وطن کا اثاثہ ہیں، اس سال سمندر پار پاکستانیوں کی گھر بھیجی گئی رقوم پاکستان کی کُل برامدات سے زیادہ ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں