اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گھوٹکی میں آج صبح خوفناک ٹرین حادثے میں مسافروں کی موت ہوگئی جس پر بہت دکھی ہوں۔
وزیراعظم نے وزیر ریلوے اعظم سواتی کو جائے وقوعہ پر پہنچنے اور زخمیوں کی طبی امداد کو یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے جب کہ وزیر ریلوے کو جاں بحق افراد کے لواحقین کی امداد کرنے کا بھی کہا۔
Shocked by the horrific train accident at Ghotki early this morning leaving 30 passengers dead. Have asked Railway Minister to reach site & ensure medical assistance to injured & support for families of the dead. Ordering comprehensive investigation into railway safety faultlines
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 7, 2021
وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کی جائیں۔