عمران خان سب کچھ دینے کیلئے تیار ہیں لیکن این آر او نہیں، شاہ محمود

چوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سب کچھ دینے کیلئے تیار ہیں لیکن این آر او نہیں ملے گا۔

ملتان میں تقریب سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ اللہ کی رحمت کے بعد عمران خان کے اعتماد اور عوام نے مجھے اس مقام پر پہنچایا، سیاست سے میں نے جولینا تھا وہ پالیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پی ٹی آئی میں وہ حیثیت ہے جوپی پی میں ذوالفقارعلی بھٹو کی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے محسوس کیا لوگ مافیا کی لوٹ کھسوٹ سے تنگ ہیں، انہوں نے حوصلہ نہیں ہارا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ فقیر ہونے کے ناطے پیش گوئی کررہا ہوں کہ 2023 کا اونٹ بھی اسی کروٹ بیٹھےگا۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کہتے ہیں سب کچھ دینے کیلئے تیار ہیں لیکن این آر او نہیں، پاکستان میں ٹو پارٹی سسٹم اگر کسی نے توڑا تو وہ عمران خان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں