واٹس ایپ کو اب 4 ڈیوائسز پربیک وقت استعمال کیا جاسکےگا

عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے اعلان کیا ہے کہ واٹس ایپ صارفین جلد ہی ایپ کو بیک وقت 4 مختلف ڈیوائسز پر لاگ ان کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ فی الحال واٹس ایپ صارفین ایپ کو موبائل پر اور کمپیوٹر کے واٹس ایپ ویب ورژن پر ہی لاگ ان کرسکتے ہیں تاہم اس نئے فیچر کے بعد صارفین واٹس ایپ کو متعدد ڈیوائسزپر بیک وقت لاگ ان کرسکیں گے۔

ویب بیٹا کو دیے گئے انٹرویو میں کمپنی کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے تصدیق کی کہ واٹس ایپ ایک نئے ملٹی ڈیوائس فیچر پر کام کررہاہے جس کے بعد صارفین کو بیک وقت 4 مختلف ڈیوائسز پر واٹس ایپ کی سہولت دستیاب ہوسکے گی۔

کیتھ کارٹ کے مطابق ملٹی ڈیوائس فیچر کے باعث آئی پیڈ پر بھی واٹس ایپ کی سہولت جلد دستیاب ہوگی۔

دوسری جانب واٹس ایپ کے سی ای او مارک زکر برگ کا کہنا ہے ملٹی ڈیوائس فیچر کی سہولت اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

واٹس ایپ جلد ایک اور نیا فیچر ’view once‘متعارف کروانے جارہا ہے جس کے تحت واٹس ایپ پیغام وصول کرنے والا صارف آپ کی تصاویر اور ویڈیو کو غائب ہونے سے پہلے تک ہی کھول سکے گا۔

واٹس ایپ کے سی ای او کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیچر واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے جلد دستیاب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں