پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت ہمسایہ ممالک سے کم ہے، معاون خصوصی

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم و توانائی تابش گوہر نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘میں گفتگو کرتے ہوئے تابش گوہر کا کہنا تھاکہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ برقرار رہا تو ہمیں بھی قیمتوں پرنظرثانی کرنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت ہمسایہ ممالک سے کم ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی17فیصد ہے، مہنگائی کم کرنےکیلئےاس پرنظر ثانی کی جاسکتی ہے۔

تابش گوہر کا کہناتھاکہ ہماری پوری کوشش ہےکہ گردشی قرضے میں اضافہ نہ ہو، اس کیلئے اقدامات کیے جارہےہیں۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ رواں مالی سال وزیراعظم نےہدایات کی ہیں کہ بجلی کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں، شاید اکتوبر میں بجلی کی مد میں کچھ پیسے بڑھانے پڑ جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بجلی کے دام بڑھتے ہیں تو چوری بڑھتی ہے، آئی ایم ایف کو کہاہےکہ بجلی کی قیمتیں بڑھانا ملک کے مفاد میں نہیں ہے، ہم نے 2سال میں کوشش کی ہےکہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی شرح 90فیصد ہوجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں