پنجاب میں کورونا کیسز میں کمی پر کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ

صوبہ پنجاب میں کورونا کیسز کم ہونے پر کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اسپورٹس بورڈ پنجاب نے کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق جمناسٹک،کرکٹ، باسکٹ بال، والی بال، ویٹ لفٹنگ اور ہینڈ بال کی سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اتھلیٹکس، ماؤنٹین بائیک، بیس بال، رولراسکیٹنگ، ٹیبل ٹینس، روڈ سائیکلنگ، ٹریک سائیکلنگ، فنسنگ، ٹرائی تھلون، گالف، واٹر پولو، ہاکی اور آرچری کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بیڈ منٹن، شوٹنگ، ماڈرن پینتھالون، اسکائی جمپنگ، کراس کنٹری، اسنوکراینڈ بلیئرڈ، فٹبال اور سوئمنگ کی بھی اجازت ہوگی۔

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق 12 کنٹیکٹ اسپورٹس پر پابندی برقرار رہےگی جس میں روئنگ، کراٹے، تائیکوانڈو، جوجسٹو، کک باکسنگ، رسہ کشی، جوڈو، رگبی، ریسلنگ اور کبڈی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں