اسمارٹ فون بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے 8 منٹ میں 100 فیصد اسمارٹ فون بیٹری چارج کرنے والی ٹیکنالوجی تیار کرنے کا دعویٰ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیاؤمی نے 8 منٹ جیسے مختصر دورانیے میں اسمارٹ فون بیٹری چارج کرنے والے 200 واٹ کا چارجر تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے نئی ٹیکنالوجی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے چارجر کی نمائش بھی کی گئی ہے۔https://twitter.com/Xiaomi/status/1399186017421127680
ٹوئٹر پر شیاؤمی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ایم آئی 11 پرو کو 2000 واٹ کے چارجر سے چارج کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو 44 سیکنڈ میں اسمارٹ فون بیٹری کو 10 فیصد، 3 منٹ میں 50 فیصد اور 8 منٹ میں 100 فیصد چارج کردیتا ہے۔
خیال رہے کہ دو سال قبل چینی کمپنی کی جانب سے چارجنگ کے لیے 100 واٹ ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت متعارف کروائی گئی ٹیکنالوجی17 منٹ میں اسمارٹ فون چار ج کردیتی ہے۔