سلمان بٹ اور آصف کی راہ میں آئی سی سی رکاوٹ تھی: نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے سلمان بٹ اور محمد آصف کی راہ میں پی سی بی نہیں آئی سی سی رکاوٹ تھی۔

سوشل میڈیا پر دیے گئے ایک انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ سلمان اور آصف کی راہ میں رکاوٹ آئی سی سی تھی کیونکہ دونوں کرکٹر کے جواب سے آئی سی سی مطمئن نہیں تھی، اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں محمد عامر ، محمد آصف اور سلمان بٹ پر ایک ساتھ پابندی لگی جب کہ بولر محمد عامر پر تو جلد کرکٹ کے دروازے کھل گئے لیکن سلمان بٹ اور آصف پر بند دروازے تاخیر سے کھلے۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ عامر کی طرح یہ دونوں کرکٹر بھی غلطی کا جلد اعتراف کر لیتے تو صورتحال مختلف ہوتی۔

دوسری جانب نجم سیٹھی کے بیان پر سابق کپتان سلمان بٹ نے حیرت اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں