لاہور: جوہر ٹاؤن میں ایک شخص نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔
جی نیوز کے مطابق پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تاہم اب تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیرانسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین جوہر ٹاؤن میں تیزاب سے متاثرہ خاتون مریم کےگھر گئے اور اس کی عیادت کی۔
خاتون نے صوبائی وزیر کوبتایا کہ ملزم احمد نےذاتی رنجش پر تیزاب پھینکا۔