’چھوٹے کاروباروں کیلئے فنانسنگ اسکیم شروع کررہے ہیں‘

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ کاٹیج انڈسٹری سمیت چھوٹے کاروبار کے لیے 10 ملین روپے تک فنانسنگ اسکیم شروع کی جارہی ہے جس میں گارنٹی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

لاہور چیمبرکے صدرمیاں طارق مصباح اور دیگر عہدیداروں نے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر سے ملاقات کی جس دوران رضا باقر نے کہا کہ ایس ایم ای فنانسنگ اسکیم کے لیے بینکوں کو گارنٹی حکومت دےگی جب کہ مارک اپ 24 فیصد کی بجائے صرف 9 فیصد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نیاکاروبار کر نے والوں کے لیے فارن ایکسچینج قوانین میں نرمی کی گئی ہے اور آئی ٹی کمپنیوں کی ادائیگی امور نمٹانے کے لیے بینکوں کو اختیارات دیےگئے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کمپنیاں بیرون ملک سے اب 2 لاکھ ڈالرتک خدمات حاصل کرسکتی ہیں جب کہ پہلے یہ حد 10 ہزار ڈالر تھی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے دوران ترقی یافتہ ملکوں میں ڈیبٹ ٹوجی ڈی پی ریشو میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوا جب کہ حکومت پاکستان کی بہترین پالیسیوں کے باعث پاکستان میں ڈیبٹ ٹوجی ڈی پی ریشو میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں