قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور میں الیکشن اصلاحات کا بل کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد: قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے الیکشن اصلاحات کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

قائمہ کمیٹی نے سینیٹ الیکشن اوپن ووٹ سےکرانے اور اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی ترامیم بھی منظور کرلیں۔

اس کے علاوہ مشروط الیکشن لڑنے، تین روز میں خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی لسٹ جاری کرنےکی ترامیم بھی منظور کرلی گئیں۔

قائمہ کمیٹی نے 60 روز میں سینیٹ، اسمبلی اوربلدیاتی اداروں میں حلف نہ اٹھانے پر سیٹ خالی قرار دینے کی ترمیم بھی منظور کی جب کہ حلقہ بندیاں آبادی کی بجائے ووٹرز کی بنیاد پر کرنے کی ترامیم منظورکرلی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں