سعودی عرب کی معاونت سے پاک افغان امن کے موضوع پر علماء کانفرنس کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد کی صورتحال پر علماء کانفرنس آئندہ جمعرات کو ہوگی۔
پاک، افغان علماء ورچوئل کانفرنس میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کریں گے، کانفرنس کا انعقاد سعودی حکومت کی معاونت سے رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔