پنجاب زکوٰۃ وعشرکونسل نے دینی مدارس کے لیے 7 کروڑ 77 لاکھ روپے فنڈزکی منظوری دے دی ہے۔
لاہور میں پنجاب زکوٰۃ وعشرکونسل کا اجلاس صوبائی وزیر شوکت لالیکا اور وزیربیت المال یاور عباس بخاری کی زیر صدارت ہوا جس میں تعلیمی وظائف کے لیے 7 کروڑ سے زائد کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
صوبائی وزرا کا کہنا تھا کہ میڈ یکل سوشل آ فیسرزکو زکوٰۃ کمیٹیوں سےتعاون کی ہدایت کی گئی ہے، مستحق افراد میں زکوٰۃ فنڈکی تقسیم مزید شفاف بنائی جائے۔