کوئٹہ: چھری کے وار سے زخمی وکیل دم توڑ گیا

کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر چھری کے وار سے زخمی وکیل اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عظمت کاسی ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی جسے نامعلوم شخص کی جانب سے چھری کے وار سے زخمی کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے وکیل عظمت کاسی کے قتل کی مذمت کی ہے۔

بلوچستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ آئے روز وکلاء پرحملے پولیس اور انتظامیہ کی ناکامی ہے ، وکیل کے قتل کے خلاف بلوچستان میں عدالتی کارروائی کابائیکاٹ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں