وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے باہر نہیں آئیں گے۔
شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہمیں کہا تھا کہ آپ بجٹ پیش کردیں جس کے دوران بات چیت بھی جاری رہے گی۔
جی نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ اگر ہم آپ کو اپنی شرائط پر ٹیکس ہدف حاصل کرکے دکھادیں تو آپ کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے قرض پر تیل کی خریداری کیلئے مذاکرات جاری ہیں، سعودی عرب نے پاکستان کو یہ رعایت دینے کی حامی بھر لی ہے مگر ابھی یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ پاکستان کتنا تیل ادھار پر لینا چاہتا ہے۔