بجٹ میں درآمدی میک اپ، خوراک، شیمپو اور پرفیومز بھی مہنگے کردیے گئے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آن لائن خریداری پر سیلز ٹیکس، موبائل فون، ٹائروں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔
،ٹیکسٹائل سے متعلقہ اشیاء کی 164 ٹیرف لائنز پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کی گئی ہے جب کہ قابل ٹیکس آمدنی کا 7.5 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
ہرشہری گھرانے کو کاروبار کے لیے 5 لاکھ روپے بلاسودقرض مل سکے گا جب کہ کم آمدن ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 20 لاکھ سستے قرضے دیے جائیں گے۔