پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کا کہنا ہےکہ وہ فردوس عاشق کے نوٹس کا جواب ایف آئی آرسے دیں گے۔
ایک بیان مین قادر مندوخیل نے کہا کہ وہ جوڈوکراٹے کے ماسٹر ہیں لیکن فردوس عاشق خاتون ہیں اس لیے انہیں کچھ نہ کہا۔
انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے قیادت پرالزام لگایا تو ان سے کہا تھا کہ آپ وفاقی مشیراطلاعات تھیں توکرپشن چارجز لگاکر آپ کو برخاست کیا گیا، آپ نے سیالکوٹ میں این جی اوز کے نام پر بسیں ہڑپ کی، اس کے بعد وہ گالم گلوچ پر اتر آئیں، جب دل نہیں بھرا تو انہوں نے ہاتھ اٹھایا، تھپڑ مارا گیا، گھسیٹا گیا جس پر بھاگ کرجان بچانا پڑی۔