غذر کے بالائی گاؤں درمندر میں سیلاب نے تباہی مچادی۔
جی نیوز کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے غذر کے بالائی گاؤں درمندر میں سیلاب سے سڑکیں اور کئی رابطہ پل بہہ گئے۔
سڑکیں اور رابطہ پل بہہ جانے سے 350 سے زائد گھرانوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جب کہ علاقے میں سیلابی صورتحال کے باعث خوراک اور دواؤں کی کمی کا بھی سامنا ہے۔