چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں بجٹ اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف سے ملاقات پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وعدے کے مطابق اپنے تمام ارکان اسمبلی بجٹ کا راستہ روکنےکے لیے اپوزیشن لیڈر کے حوالےکردیے ہیں اب شہباز شریف کی مرضی ، جیسے چاہیں حکومت کے خلاف ہمارے ارکان کے ووٹ استعمال کریں۔
شہباز شریف بولے ہم نے طےکر لیا ہےکہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی تمام جماعتیں مل کر چلیں گی اور حکومت کو ٹف ٹائم دیں گی۔
اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کےخلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے لیے مشاورت مکمل کر لی ہے ۔