وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں تعلیمی امور اور خدمات کیلئے 91.97 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
بجٹ دستاویز کے مطابق پرائمری اور پرائمری تعلیم سے قبل امور وخدمات کیلئے 3.021 ارب روپے، ثانوی تعلیمی امور وخدمات 7.632 ارب روپے، اعلیٰ تعلیمی امور و خدمات کیلئے 78.195 ارب روپے، تعلیم کیلئے اعانتی خدمات کیلئے 31 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ کیلئے 1.9 ارب روپے اور تعلیمی امور و خدمات جن کی کہیں اور صراحت نہیں کیلئے 89 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔