ملک بھر میں آج بھی سورج آگ برساتا رہا، بلوچستان کے شہر نوکنڈی میں درجہ حرارت 48 اور پشاور میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا پارہ بھی بڑھ گیا اور آج درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
لاہور میں پارہ 43 ڈگری پر پہنچ گیا تاہم گرمی کی شدت 47ڈگری محسوس کی گئی۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہےکہ گرمی کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کیے ہیں، دو ہفتے تک گرمی کی چھٹیاں دے دیں گے۔
وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم خشک رہا جب کہ بلوچستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم ہے،کو ئٹہ میں آج کم سےکم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گر یڈ، قلات میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ ژوب میں 25 اور خضد ا ر میں 26 ڈگری سینٹی گریڈ تربت اورلسبیلہ میں 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29.8ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔