وفاقی بجٹ 22-2021 میں انکم ٹیکس اتھارٹی کے صوابدیدی اختیارات میں کمی کی تجویز بھی دی گئی ہے اور ٹیکس گزاروں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کا تحفظ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیلف اسیسمنٹ اسکیم کو اس کی اصل شکل میں بحال کریں گے، سادہ ٹیکس ریٹرن فارم اور نئے قوانین لارہے ہیں، سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی میں اقدامات کیے جارہے ہیں۔