شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی، ملزمان نے ویڈیو بناکر وائرل کردی

شکر گڑھ میں میکے سے سسرال جانے والی شادی شدہ خاتون کو تین ملزمان نے اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ ملزمان نے واقعے کی ویڈیو بھی بناکر وائرل کردی۔

پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کا یہ واقعہ دو ماہ پہلے کا ہے جس میں شکرگڑھ کے علاقے ٹرپئی کی رہائشی خاتون رضیہ سلطانہ کو میکے سے سسرال جاتے ہوئے راستے میں تین ملزمان نے اغوا کرکے گندم کےکھیتوں میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیوبھی بنائی۔

پولیس کا کہناہےکہ ملزمان خاتون کو رقم کےلیے مسلسل بلیک میل کرتے رہے تاہم رقم ادا نہ کرنے اور ملزمان سے دوبارہ ملاقات نہ کرنے پر انہوں نے واقعے کی ویڈیو وائرل کردی۔

متاثرہ خاتون نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سےانصاف کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب واقعے کی تفتیش کرنے والے ڈی ایس پی ملک خلیل احمد کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہے جب کہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں