لاہور: بچوں کے معمولی جھگڑے میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

لاہورکے علاقے شاہدرہ میں بچوں کے معمولی جھگڑے پر ایک کانسٹیبل نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاجپت روڈ پر چند دن پہلے کھیل کے دوران بچوں کا جھگڑا ہوا تو محلے داروں نے معاملہ رفع دفع کروا دیا لیکن کانسٹیبل وسیم نے رنجش دل میں رکھی اور گلی میں کھڑے مخالفین پر فائرنگ کردی۔

پولیس اہلکار کی فائرنگ سے گولیاں لگنے سے 21 سالہ زین ہلاک جب کہ امجد،محب اللہ اور عاطف زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کانسٹیبل وسیم پولیس ریسپانڈ یونٹ میں ڈرائیور ہے، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں