ملک میں کورونا سے مزید 34 افراد انتقال کرگئے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.59 رہی۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39214 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1019 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 34 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.59 فیصد رہی۔
ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21723 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 42 ہزار 189 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 78 ہزار 740 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
Statistics 14 June 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 39,214
Positive Cases: 1019
Positivity % : 2.59%
Deaths : 34— NFRCC (@NFRCCofficial) June 14, 2021