’پنجاب کا بجٹ اپوزیشن کیلئے 11KV کاجھٹکا ثابت ہوگا‘

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بجٹ میں نئے منصوبے سامنے لا رہے ہیں اور پنجاب کابجٹ اپوزیشن کے لیے الیون کے وی کاجھٹکا ثابت ہوگا۔

لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بجٹ میں وزیر اعظم کے وژن کے مطابق یکساں ترقی کا پروگرام پیش کریں گے، پنجاب کا بجٹ اپوزیشن کی مایوسی میں مزید اضافہ کرے گا۔

فردوس عاشق کا صحافیوں کے مسائل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صحافی برادری کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، متعلقہ محکموں کو صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں