’کینیڈا واقعہ کا سخت نوٹس لینا ہوگا، عالمی برادری انتہا پسندی پر کارروائی کرے‘

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے قتل کا سخت نوٹس لینے اور عالمی برادری سے انتہا پسندی روکنے کے لیے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کینیڈین ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی خاندان پر حملے کا سخت نوٹس لینا ہوگا، مغربی ملکوں کے مختلف رہنماؤں کو صورت حال کی سنگینی کا احساس نہیں، عالمی برادری انتہاپسندی روکنے کے لیے کارروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد تقسیم کیا جارہا ہے، میرا مطلب ہے جہاں دنیا کو تبدیل کرنے میں سوشل میڈیا کے بہت سارے فوائد ہیں وہیں بعض نفرت پھیلانے والی ویب سائٹس بھی ہیں، ان کے خلاف عالمی سطح پر اقدامات ہونے چاہئیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی کمیونٹی اور رہنما جب ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر یں گے تب ہی اس سے نمٹا جا سکے گا، اس وقت مسئلہ یہ ہے کہ اس سے متعلق ابھی مؤثر ترغیب نہیں،کچھ بین الاقوامی رہنما اور مغربی رہنما اس رجحان کو نہیں سمجھ رہے لہٰذا اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں