اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تقرری سی ایس ایس کے ذریعے کرنے کی اپیل خارج

لاہور ہائیکورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تقرری، امتحانات اور انٹرویو کے ذریعے کرنے کی اپیل خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے غلام یسین بھٹی کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری کیا جس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تقرری کے لیے سی ایس ایس کا طریقہ اختیار کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست گزار کا مؤقف تھا کل ہائیکورٹ میں وکالت کا 10 سال کا تجربہ رکھنے والا ہر وکیل جج بننے کا اہل ہے اس لیے امیدواروں کی درخواستیں طلب کرنے کا باقاعدہ طریقہ کار موجود ہونا چاہیے۔

لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ امتحانات اور انٹرویو کے ذریعے ججز کی تقرری، آئین کے آرٹیکل 175 ٓA کی روشنی میں عجوبہ ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ آرٹیکل175 ٓA کے علاوہ کوئی طریقہ کار اختیار کرنا آئین کے مینڈیٹ میں مداخلت کے مترادف ہو گا، آئین کا آرٹیکل 175 ٓA اعلی عدلیہ میں ججز کی تقرریوں کا باقاعدہ طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق قانون سازوں نے تقرریاں شفاف بنانے کے لیے یہ آرٹیکل اٹھارویں ترمیم کے ذریعے شامل کیا، اس لیے عدالت یہ اپیل خارج کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں