گوجرانوالہ میں شوہر نے گھر میں موجود رقم بغیر اجازت خرچ کرنے پر بیوی کو بچوں کے سامنے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق تشدد کا واقعہ ڈی سی کالونی میں10 جون کو پیش آیا، جہاں ملزم عثمان ارشد نے اپنی بیوی کو بچوں اور ملازمہ کے سامنے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق بچے روتے رہے لیکن ملزم نے بیوی پر تشدد کرتا رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم عثمان ارشد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔