بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی نظرثانی شدہ تاریخوں کا اعلان ہوگیا

بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22 جون سے 10 جولائی تک ہوں گے۔

چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ پروفیسریوسف بلوچ نے بتایاکہ صوبے میں انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات کی نظرثانی شدہ ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 10 جولائی تک جاری رہیں گے۔

پروفیسر یوسف بلوچ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات میں تقریباً 88 ہزار طلبہ و طالبات حصہ لیں گے جبکہ امتحانات کیلئے 250 سے زائد امتحانی مراکز قائم کیے ہیں۔

چیئرمین بورڈ کا کہناتھا کہ انٹرمیڈیٹ کےامتحانات میں اس بار صرف اختیاری مضامین کے پرچے لیے جائیں گے اور طالبعلم اردو و انگریزی لازمی، اسلامیات یااخلاقیات لازمی اور مطالعہ پاکستان کاپرچہ نہیں دیں گے تاہم فیل شدہ، امپرومنٹ یامدرسہ کےطلبہ و طالبات کو لازمی مضامین کے پرچے دینا ضروری ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ فیل یا امپرومنٹ کیلئے امتحان دینے والے امیدواروں کے امتحانات 12 جولائی سےشروع ہوں گے۔

خیال رہےکہ اس سے قبل بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات 25 مئی سے شروع ہونا تھے۔

، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی نظرثانی شدہ ڈیٹ شیٹ جاری ، انٹرمیڈیٹ امتحانات میں اس بار صرف اختیاری مضامین کے پرچے لیے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں