کراچی: سندھ حکومت نے کل سے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کھولنے کا اعلان کردیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں منظوری کے بعد سندھ بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک تدریسی عمل 15 جون سے شروع کردیا جائے گا جب کہ صورتحال کی بہتری پر پرائمری تا پانچویں تک تدریسی عمل 21 جون سے شروع کردیا جائے گا۔
سعید غنی نے کہا کہ تمام کلاسز میں حاضری کا تناسب 50 فیصد ہوگا جب کہ اسکولز کے تمام عملے کی ویکسی نیشن ہونا لازمی ہوگا۔
سندھ کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کل بروز منگل 15 جون سے %50 حاضری کیساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کرونا کی صورتحال میں مزید بہتری آنے کی صورت میں پرائمری کلاسز 21 جون سے شروع کردی جائینگی۔ اسکولوں کے سارے عملے کو vaccinated ہونا لازمی ہوگا
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) June 14, 2021