فیصل آباد: زرعی زمین کو پانی لگانے کے تنازع پر فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا ۔
پولیس کے مطابق واقعہ جڑانوالہ کے چک 55 گ ب میں پیش آیا جہاں طارق اور آصف نامی افراد کے مابین زرعی پانی کا تنازع تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پانی کے تنازع پر دونوں افرادکے مابین جھگڑا ہوا جس دوران آصف نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے طارق اور اس کے بھائی خالد کو قتل جب کہ ان کے ساتھ موجود شریف کو زخمی کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جب کہ زخمی شریف کو تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔