محکمہ خوراک پنجاب نے صوبے بھر میں 15 جون سے گندم کی خریداری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی وزیر خوراک و سینیئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے 35 لاکھ میڑک گندم کی خریداری کا ہدف بروقت حاصل کرلیا۔
انہوں نے طے شدہ ہدف سے بھی 2لاکھ ٹن زائد گندم کی خریداری پر مسرت کا اظہار کیا۔
ان کاکہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پنجاب میں 400 روپے اضافے سے گندم 1800 روپے فی من خریدی گئی۔