پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو باآسانی 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

پاکستان سپر لیگ 6 کے 21 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بو ظبی میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور زلمی کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

سلطانز نے 167 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں صرف دو وکٹ پر حاصل کر لیا جب کہ کپتان رضوان 82 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

صہیب مقصود نے 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور فاتح ٹیم کے شاہنواز دہانی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ملتان سلطان دو میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں