کراچی میں کتے کے کاٹنے سے ایک شخص انتقال کرگیا۔
جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ 45 سالہ شخص اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا جسے 3 ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا۔
سیمی جمالی کے مطابق بروقت ریبیز کی ویکسین نہ لگنے سے مریض کی حالت خراب ہوئی۔
ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ حالت بگڑنے پرمریض کو گزشتہ روز جناح اسپتال میں لایا گیا تھا جو جان کی بازی ہار گیا۔