ضلع دیامر کی انتظامیہ نے شاہراہ بابوسر ناران روڈ کو صبح 4 سے شام 6 بجے تک چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کوسٹر، بسیں اور ٹرک شاہراہ بابوسر ناران سڑک کا استعمال نہیں کرسکیں گی، بڑی گاڑیاں صرف شاہراہ قراقرم کا استعمال کرسکیں گی۔
ضلعی انتظامیہ کے فیصلے پر سیاحوں نے چلاس زیر پوائنٹ پر احتجاج کیا اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بابوسر ناران شاہراہ کو بڑی گاڑیوں کے لیے کھولا جائے۔