سندھ حکومت کا بھی ویکسین نہ لگوانے والوں کی سِم بند کرنے کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے بھی ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سِم بند کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں رفیقی شہید اسپتال میں ویکسین سینٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ناصر شاہ نے کہا کہ جو ویکسین نہیں لگوائے گا اس کے موبائل فون کی سِم بند کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا ویکسین کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں، فائزر ویکسین بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جارہی ہے۔

واضح رہےکہ این سی او سی نے ہر شہری کے لیے کورونا ویکسین کو لازمی قرار دیا ہے اور اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل فون سم بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں