معروف پاکستانی گلوکارہ اور ماڈل میشا شفیع یوگا ٹیچر بن گئیں۔
انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں میشا شفیع نے بتایا کہ آج ان کا گریجویشن ڈے تھا اور انہوں نے 200 گھنٹوں پر مشتمل یوگا ٹیچرکا کورس مکمل کرلیا ہے اور اب وہ یوگا الائنس کی سرٹیفائیڈ ٹیچر بن گئی ہیں۔
میشا کا کہنا تھا کہ یہ ان کا بہت پرانا خواب تھا، یوگا کی ٹریننگ ان کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں تھی خاص طور پر وبا کے دور میں۔
ان کا کہنا تھا کہ یوگا کلاسز نے مجھے جسمانی اور جذباتی حوالے سے تندرست رہنےاور یوگیوں کی حیرت انگیز برادری سے جوڑے رکھنے میں میری مدد کی۔
اپنی پوسٹ میں میشا نے اپنے یوگا کے اساتذہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کامیابی میں ان کی مدد کی۔