لاہور: مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے الگ نشستوں کے لیے درخواست جمع کرادی۔
جلیل شرقپوری نے اپنی اور ہم خیال لیگی ارکان کی الگ نشستوں کے لیے درخواست اسپیکر کو جمع کرائی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے ناراض ایم پی اے میاں جلیل شرقپوری کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ اصولی اختلاف کی بنیاد پر (ن) لیگ کے ساتھ بیٹھنا مناسب نہیں، مجھے اور ہم خیال ساتھیوں کو اسپیکر کے دائیں جانب الگ نشستیں الاٹ کی جائیں۔