کینیڈا میں شہید پاکستانی خاندان کےقتل کے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل

کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے 4 افراد کےقتل کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کردی گئیں۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن کی عدالت میں ملزم نیتھینیل ولٹمین کی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی ہوئی۔

عدالت نے 4افراد کے قتل کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کا اضافہ کر دیا، اس سے قبل ملزم کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کینیڈا میں اسلامو فوبیا کے شکار دہشت گرد نے پاکستانی خاندان کے 4 افرادکو ٹرک تلے روند ڈالا تھا۔

دہشت گردی کی واردات میں عمر رسیدہ ماں، فزیوتھراپسٹ بیٹاسلمان، بہومدیحہ اور پوتی جاں بحق ہوئی جب کہ 9 برس کا پوتا شدید زخمی ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں