کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے الہ دین پارک کی الاٹمنٹ کے وقت شہر میں فہیم الزمان ایڈمنسٹریٹر تھے جب کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت تھی۔
ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سےایم کیو ایم پر لگایا جانے والا الزام حقائق کے منافی ہے۔
ترجمان کاکہنا تھا کہ الہ دین پارک کی الاٹمنٹ کے وقت شہر میں ایڈمنسٹریٹر فہیم الزماں تعینات تھے اور الہ دین پارک کی الاٹمنٹ کےلیے 1995 میں اشتہارات شائع ہوئے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ الہ دین کی الاٹمنٹ کے وقت سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی، مراد علی شاہ کے والد وزیر اعلیٰ تھے لہٰذا وہ بیان دینے سے پہلے اپنے بڑوں سے مشورہ کرلیا کریں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سارے وزیروں کو ایم کیو ایم فوبیا ہوگیا ہے،تحقیقات کروائی جائیں الہ دین پارک کی الاٹمنٹ میں پیپلز پارٹی کا کونسا وزیر ملوث تھا۔