لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے 24 جون کو طلب کر لیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں طلب کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق حمزہ شہباز کو رمضان شوگر مل کے سی ای او کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے۔