دنیا کے امیر ترین شخص کی سابق اہلیہ کا رواں سال بھی اربوں ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان

ایمازون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ مکینزی اسکاٹ نے رواں سال بھی اربوں ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

مکینزی اسکاٹ کا شمار بھی دنیا کی امیر خواتین میں ہوتا ہے اور اس فہرست میں ان کا نمبر تیسرا ہے جبکہ ایمازون چیف سے علیحدگی بھی دنیا کی مہنگی ترین طلاقوں میں سے ایک ہے۔

مکینزی کے اثاثوں کی مالیت 59 ارب ڈالر ہے اور وہ ناول نگار بھی ہیں۔

گزشتہ سال بھی کورونا کے دوران مکینزی نے کورونا ریلیف فنڈ میں 4 ارب ڈالر عطیہ کیے تھے اور اب رواں سال بھی 2.7 ارب ڈالرز عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مکینزی کا کہنا تھاکہ رواں سال 286 فلاحی تنظیموں کے ذریعے یہ رقم مختلف پروجیکٹس میں استعمال کی جائے گی، یہ رقم تعلیم سمیت دیگر سماجی مسائل پر خرچ ہوگی۔

خیال رہے کہ ایمازون کے مالک جیف بیزوس نے طلاق کے بعد اپنی بیوی کو 38 ارب ڈالر دیے تھے جس سے ان کی بیوی اُس وقت دنیا کی چوتھی امیر ترین خاتون بن گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں