ملتان: دلہن سے اجتماعی زیادتی میں ملوث ایک ملزم گرفتار

ملتان: پولیس نے دلہن سے زیادتی کے کیس کے ایک ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق شجاع آباد میں پولیس مقابلے کے دوران دلہن سے اجتماعی زیادتی کے کیس کے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دلہن سے زیادتی کیس کے دوملزمان پہلے ہی مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں دلہن سے شادی کی رات اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر منیر مسعود کا کہنا تھا کہ یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ واقعہ ذاتی نوعیت کا ہے کیوں کہ اجتماعی زیادتی ثابت ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں