کراچی میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں آج تیز بارش متوقع ہے جب کہ اس دوران تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق سکھر، لاڑکانہ، خیرپور،کشمور،گھوٹکی، شہید بینظیرآباد، دادو، جیکب آباد ،پڈعیدن اور روہڑی میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ حیدرآباد، عمرکوٹ، میرپورخاص، تھرپارکر، خیرپور اور سانگھڑ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں