کراچی میں موٹرسائیکل چور فیملی کا انکشاف

کراچی میں موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا اور شہر میں موٹر سائیکل لفٹر فیملی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں موٹرسائیکل چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی جس میں ملزم اپنی مبینہ بیوی اور بچے کے ہمراہ موٹر سائیکل چوری کرکے لے گیا۔

ملزمان کی واردات کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی جس کے مطابق واردات ہفتے کے روز رات ساڑھے 8 سے 9 بجے کے درمیان ہوئی۔

ویڈیو میں ملزم کو اپنی مبینہ بیوی اور بچے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر پہنچتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ملزم نے موٹر سائیکل کھڑی کرکے پہلے دوسری موٹر سائیکلوں کا جائزہ لیا، بعد ازاں ملزم نے کھلے ہینڈل کی موٹرسائیکل روڈ پر نکالی اور اپنی مبینہ بیوی اور بچے کے ہمراہ فرار ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں